بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں دو افراد حراست بعد لاپتہ، ایک بازیاب

323

بلوچستان کے مخلتف اضلاع خضدار اور قلات سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جبکہ کیچ سے لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے سول کالونی سے پاکستان فورسز نے ایک طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت ابرار جتک کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب قلات کے علاقے منگچر سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز ایک دکان پر چھاپہ مارکر ساول ولد مہر اللہ سکنہ منگچر کو حراست میں لینے کے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت زامرانی بازار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا وارث ولد موسیٰ آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ وارث موسی کو رواں سال 27 مارچ کی شب گھر سے فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا تھا لواحقین نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔