پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

405

پنجگور میں ہفتے کی شب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے وشبود کے مقام پر پیش آیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق وشبود کے علاقے قاضی آباد میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، جسکی شناخت دوست جان کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔