تربت: دو طالب علم فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

452

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ طالب علموں کی شناخت شہزاد ولد بوہیر اور فراز ولد اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں عطاء شاد ڈگری کالج کے طالب علم ہیں جنہیں گذشتہ شب فورسز نے آبسر کے علاقے مولد ریک میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے وقت گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھر کے تمام موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔