ڈیرہ اللہ یار: دوران زچگی خاتون جان کی بازی ہار گئی

211

ڈیرہ اللہ یار میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث دوران زچگی خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

مقامی تاجر خالد جتوئی اپنی اہلیہ کو زچگی کروانے نجی کلینک لے کر گئے جہاں خاتون کی زچگی کروانے کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا جسکے باعث خاتون انتقال کر گئی، تاجر خالد جتوئی کا کہنا تھا کہ لیڈی ڈاکٹر نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے زچگی کے بعد اب بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے جسے مزید علاج معالجہ کے لیے سکھر منتقل کیا ہے۔

انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی عمل
میں لائی جائے

ایک سروے کے مطابق پاکستان میں زچگی کے دوران اموات کی شرح سب سے زیادہ بلوچستان میں ہے جہاں ایک لاکھ زچگیوں کے دوران 298 مائیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے پر سالانہ تقریبا 50 ارب روپے سے زائد خرچ ہونے کے باجود سروے 2019-20 میں صوبے کے 28 میں 17 اضلاع میں صحت کے اشاریوں کو بد ترین قرار دیا گیا ہے۔