میرے دس سالہ بیٹے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے کی پولیس پشت پناہی کر رہی ہے۔ تاج محمد

312

ڈھاڈر کے رہائشی تاج محمد خجک نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ میرے دس سالہ حافظ قرآن بیٹے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے سکول ٹیچر کی پولیس پشت پناہی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میرے کیس کو کمزور کرکے دباؤ ڈال رہا ہے انصاف فراہم کیا جائے ۔میرے معصوم دس سالہ بیٹے کے ساتھ زیادتی کرنے والے سکول ٹیچر کی ڈھاڈر پولیس پشت پناہی کر رہی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ سکول ٹیچر کا بھائی اور داماد پولیس میں ملازم ہیں مقامی پولیس آفیسر ایس ایچ او تفتیشی افسر پولیس ڈھاڈر نے ہمیں مختلف حربوں سے ہراساں کرنے کے بعد مجھ سمیت میرے بھائیوں اور کزنز پر جعلی مقدمہ بناکر سخت نتائج کے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ملزم با اثر ہے جس نے بدنام زمانہ ڈاکٹر سے پولیس انتظامیہ اور ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈھاڈر کی ملی بھگت سے جعلی میڈیکل حاصل کرکے ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ہمیں پولیس انتظامیہ ڈھاڈر سے کوئی انصاف کی توقع نہیں اور ہمارے کیس کو کمزور کرکے ہمیں پریشرائز کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے پریس کانفرنس کی توسط سے معزز عدالت عظمیٰ عدالت عالیہ سے اپیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان،کور کمانڈر، چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہے ڈھاڈر پولیس کے ناروا سلوک کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے واضح رہے کہ گزشتہ دونوں ڈھاڈر کی مقامی سکول میں ٹیچر کی جانب سے 10 سالہ حافظ قرآن طالب علم کے ساتھ بدفعلی درندگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر اہل علاقہ میں غم و غصہ بھی پایا جاتا ہے