وزیر اعلیٰ سندھ حفیظ زہری واقعے کا نوٹس لیں – سینیٹر طاہر بزنجو

340

نیشنل پارٹی کے سنیٹر میر طاہر بزنجو نے پاکستانی سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ زہری کو دوبارہ لاپتہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حفیظ زہری کو عدالت کی حکم پر رہا کیا گیا لیکن انکی رہائی کی فوری بعد نامعلوم افراد نے دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی اور انکے خاندان پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کیا گیا میں اس عمل کی مذمت کرتے ہوں اور اعلی عدلیہ ، وزیر اعظم اور وزیر اعلی سندھ اس کا سخت نوٹس لیں۔

دریں اثنا بلوچ یکجتی کمیٹی اسلام آباد نے حفیظ زہری کی عدالتی حکم بعد دوبارہ لاپتہ کرنے کی کوشش اور انہیں خاندان سمیت زخمی کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے 8 فروری کو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرہ کا اعلان کرتے ہوئے تمام انسان دوستوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔۰