سندھ پولیس نے بلوچستان کے حصے کا آٹا روک دیا

582

سندھ، بلوچستان کے سرحد جیکب آباد کے مقام پرسندھ پولیس نے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے آٹے سے بھرے ٹرک روک دیئے ۔

نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، 40 کلو آٹے کا تھیلا 6600روپے سے تجاوز کرگیا۔

یوٹیلیٹی اسٹوروں میں آنے کےلیے مزدور کم آمدنی افراد کی لائنیں لگ گئیں، آٹا پہنچ نہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی ریجن کے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے لیے آنے والا یوٹیلیٹی اسٹوروں کا آٹا سندھ پولیس نے نامعلوم وجوہات
کے پیش نظر سندھ بلوچستان کی قومی شاہراہ پر واقع جیک آباد کے بارڈر پر روک دیئے گئے جس سے علاقے میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے عوام مزدور طبقہ کم آمدنی سرکاری ملازمین کے آٹے کے حصول کےلیے لائنیں لگ گئیں مگر سندھ پولیس یوٹیلیٹی اسٹوروں کا آٹا چھوڑ نہ سکی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے 40 کلو آٹے کا تھیلا 6600 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

دریں اثناء یوٹیلیٹی اسٹور سبی ریجن کے ریجنل منیجر ملک محمد اکبر شاہوانی نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹور کا آٹا روکنے پر آٹے کا بحران پیدا ہوجائے گا یوٹیلیٹی اسٹوروں پر عوام کا رش بڑھ رہا ہے سندھ پولیس جانب سے بلوچستان کے یوٹیلیٹی اسٹوروں کا آٹا روکنے پر صوبائی وزیر ریونیو سکندر خان عمرانی،صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔