بلوچستان میں شدید سرد ہوائیں، نظام زندگی درہم برہم

377

شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہواؤں کے سبب نظام زندگی متاثر ہے، زیارت منفی11، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں درجہ حرارتمنفی 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پشین،کوژک ٹاپ، قلعہ عبداللّٰہ، خانوزئی میں پارہ منفی میں 8 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوژک ٹاپ پر شدید دھند ہے اور حد نگاہ صفر ہے جبکہ درجنوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

لیویز کے مطابق مسافر گاڑیاں چھوڑ کر پیدل پہاڑی علاقے کو عبور کرنے لگے ہیں، کوئٹہ چمن شاہراہ کو صبح تک آمدورفت کے لیے راتگئے بند کردی گئی۔

کان مہترزئی این 50 ہائی وے پرشدید دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔

موٹروےپولیس کے مطابق این 50 کوئٹہ ژوب قلعہ سیف اللّٰہ ہائی وے پر کئی مقامات پرحد نگاہ صفر ہے، کوئٹہ سے پنجاب، کے پیجانے والی گاڑیوں کو خانوزئی کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔

سیکٹرکمانڈر موٹر وے نے بتایا کہ کوئٹہ جانےوالی گاڑیوں کو قلعہ سیف اللّٰہ اور مسلم باغ پر روکا گیا ہے۔

کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان موسی جان اچکزئی نے رات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی شاہراہوں پر کلیئرنس آپریشن صبحدوبارہ شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ امدادی کاموں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔