کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

350

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کوئٹہ میں گذشتہ رات ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ، ہزار گنجی میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔