سوراب:گیس دھماکا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جھلس گئے

239

بلوچستان کے علاقے سوراب میں گیس لیگج سے دھماکے میں چار افراد جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق کلی میروانی کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جھلس گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے گھر میں موجود چارافراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں میاں،بیوی اور دو کمسن بچے شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں ابتداہی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے کوئٹہ منقل کردیا گیاہے۔

بلوچستان میں سردیوں کے موسم میں گیس لیکج اور دھماکوں سے حادثات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اپنی لاپرواہی بھی شامل ہے۔