بلوچستان میں برف باری، موسم سرما لوٹ آیا

596

بلوچستان کے وادی زیارت میں برف باری جبکہ شہر و وگردنواح میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

اتوار کو وادی زیارت پراسپیکٹ پوائنٹ پر برف باری اور شہر و وگردنواح میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ اس دوران وادی زیادت میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

دریں اثناء چوتیر شیرین سنجاوی میں بھی بعض مقامات پر ہلکی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل بارش و بعض پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیاہے-

سردی کے آتے ہی زیارت سنجاوی کے شہریوں نے گرم چادریں نکال لیں جبکہ کوئٹہ کے شہری بھی اب سرد موسم سے بچنے کی تیاری میں مصرف ہیں-