ممکنہ حملوں کے پیش نظر بلوچستان میں تھریٹ الرٹ جاری

702

بلوچستان میں ممکنہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے دفتر سے جاری تھریٹ الرٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں حملوں کی دھمکی دی گئی ہے تاہم ٹارگٹ کنفرم نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع ژوب ، قلعہ سیف اللہ ، زیارت اور لورالائی میں ممکنہ حملوں کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمنٹے کیلئے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو چوکس اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

مراسلے میں متعلقہ اضلاع اور شعبوں کے پولیس سربراہان کو سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔