مغربی بلوچستان: مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس آفیسر ہلاک

393

مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس آفیسر کو ہلاک کردیا۔

ہلاک پولیس آفیسر کی شناخت محمد عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ آفیسر کا تعلق ٹریفک پولیس سے تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور گاڑی میں سوار تھے جنہوں نے ایرانی فورسز بسیج کی وردی زیب تن کی ہوئی تھی جو حملے کے بعد گاڑی میں سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ مغبربی بلوچستان کے ساحلی علاقے چابہار میں ایرانی فورسز کے کمانڈر کرنل ابراہیم کوچکزئی کی جانب سے 15 سالہ بلوچ لڑکی کی عصمت دری کے خلاف 30 ستمبر کو بروز جمعہ ایک ریلی نکالنے کی کال دی گئی تھی۔

نماز جمعہ کے بعد نمازیوں کا ایک گروپ جائے وقوعہ کے قریب واقع پولیس اسٹیشن کی طرف بڑھا، جہاں وہ چیک پوائنٹ کے سامنے جمع ہوئے۔ یہاں سے شہریوں کے درمیان احتجاج نے وسعت اختیار کی اور پورے شہر میں پھیل گیا۔ ان مظاہرین پر ایرانی فورسز نےفائرنگ کھول دی تھی جس کے بعد پرتشدد مظاہروں کا آغاز ہوا۔ مظاہرہ پر ایرانی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے متعدد افراد کو خانبحق و زخمی کردیا۔

مظاہروں کے دوران سیستان اور بلوچستان کے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس کمانڈر علی موسوی بھی سینے میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے۔