تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

287

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے مزکزی شہر تربت میں پیش آیا ہے جہاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گورکوپ تربت کے رہائشی ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت قبرستان کےقریب لکڑی گلی میں پیش آیا ہے، تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔