پنجگور اور خضدار میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

494

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے واقعات ضلع پنجگور اور خضدار میں پیش آئے ہیں جہاں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اصغر ولد ابو بکر، ہدایت اللہ اور محمد ناصر ضیاء کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پنجگور میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت غریب چتکان کے مقام پر پیش آیا جب نامعلوم چوروں نے اصغر نامی شخص کے موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کی تو مزاحمت پر حملہ آروں نے مذکورہ شخص کو گولی مار دی، مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہدایت نامی شخص کو موقع پر ہلاک اور اس کے دوست ناصر کو زخمی کردیا ہے تاہم بعد ازاں ناصر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

تاہم واقعہ کے محركات تاحال معلوم نہیں ہوسکے