یوکرین: دفاعی شہر پہ روس نے قبضہ کرلیا

466

روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کر لیا، روسی وزارت دفاع کے مطابق ہماری فوج نے جنوب مشرقی شہر ماریوپول کی بندر گاہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے-

روسی وزرات دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں بحیرہ ازوف کے مرکزی سمندر پر روس کو مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے-

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملہ کے بعد ماریوپول روسی قبضہ میں جانے والا پہلا شہر ہے جنوبی زمینی راہداری ملنے سے مشرقی یوکرین پر کنٹرول مضبوط ہو گا۔ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو مزید 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے-

یاد رہے ماریو پول شہر کو گذشتہ ایک ماہ سے روسی افواج کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے تھیں تاہم یوکرین نیشنلسٹ اس علاقہ کی مظبوطی سے دفاع میں مصروف تھیں روسی افواج اس علاقہ میں زبردست مزاحمت کا سامنا رہا ہے-

روس کے مطابق ایک ہزار سے زائد یوکرینی اوزو سپاہیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جبکہ ان میں درجنوں غیر ملکی فوجی بھی شامل ہیں-

دوسری جانب یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی فوجیوں کی پیش قدمی جاری ہے۔