کراچی: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

283

صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایک رہائشی نوجوان کو گیارہ فروری کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائیمہ مول میں پاکستانی فورسز نے گیارہ فروری کو رات گئے گھر پر چھاپہ مارکر پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، تاہم بعدازاں دیگر کو فورسز نے چھوڑ دیا جبکہ تحسین ولد کریم بخش تاحال لاپتہ ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق پہلے رینجرز حکام یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ تحسین ان کے تحویل میں ہے جبکہ اب وہ انکاری ہیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے ہم نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی بھی کوشش کی ہے تاہم پولیس تھانہ میں ہمارا ایف آئی آر درج نہیں کی گی ہے۔

انہوں نے ملکی و بین الاقومی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی وہ تحسین کی بازیابی کے لئے اپنا کرداد ادا کریں۔