قلات میں فوجی آپریشن جاری

997
فائل فوٹو

قلات میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن جارہی ہے۔ آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں میں ڈهاڈر، سنی سوران، پانچ، ناگاو اور گردنواح کے علاقے اسپلنجی، جوہان اور نرمک شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں بڑی تعداد میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں نے کئی مقامات پر شیلنگ بھی کی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکے ہیں ناہی آپریشن کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔