حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف لاہور میں طلباء کا ریلی

377

پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے پنجاب کے تعلمی اداروں میں بلوچ طلباء کو حراساں کرنے اور طالب علم حفیظ بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پیس واک کا انعقاد کیا گیا-

طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی جبکہ ریلی کی شرکاہ نے ہاتھوں میں حفیظ بلوچ کی تصاویر سمیت دیگر پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے-

ریلی کی شرکاء نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کو حراساں کرنے اور دیگر متعصبانہ رویوں کو ختم کرنے سمیت لاپتہ ساتھی طالب علم حفیظ بلوچ کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا-

ادھر بلوچ طلباء کا احتجاجی کیمپ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے جاری رہا-

اسلام آباد پریس کلب کے سامنے قائم کیمپ میں سوشل ورکرز صحافی برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے طلباء سے اظہار یکجہتی کی اسلام آباد میں بلوچ طلباء کی احتجاج کو آج 14 دن مکمل ہوگئے ہیں-

یاد رہے حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف طلباء کا احتجاج بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جبکہ حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے-

دوسری جانب حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی و بلوچ طلباء کو پنجاب کی تعلیمی اداروں میں حراساں کرنے کے خلاف طلباء کی جانب سے سوشل نیٹورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیمپئن کا انعقاد کیا جارہا ہے-