سندھ :سی ٹی ڈی کا قوم پرست تنظیم کے تین ارکان گرفتار کرنے کا دعویٰ

513

سندھ کے ضلع سکھر سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے تین افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے-

سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس نے سندھ کے علاقے سکھر میں خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم سندھی قوم پرست تنظیم کے تین ارکان راشد سولنگی، مہتاب چنا اور عجب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا ہے-

سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ارکان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایس پی سی ٹی ڈی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم قوم پرست جماعت جیے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) سے ہے جنہوں نے ماضی میں ریلوےٹریک پربم نصب کرنے پورٹ قاسم پر چائنیز شہریوں اور رینجرز کی ریکی کرکے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی-

یاد رہے سی ٹی ڈی اس قبل بھی قوم پرست تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ارکان کو گرفتار کرچکی سندھ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتاری بعد کئی قوم پرست کارکنان کو دہشت گردی کے دفعات میں جیل منتقل کردیا گیا ہے-

دوسری جانب سندھ کے سیاسی حلقے سی ٹی ڈی کے ان کاروائیوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے سیاسی قوم پرست تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دیتے ہیں-