مستونگ میں میاں بیوی قتل

498

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا۔

مقتولین کی شناخت ندیم جبکہ عورت کی شناخت (ز) سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

ایس ایچ او مستونگ محمد یونس محمد شہی نے بتایا ہے کہ سفاک ملزمان نے دیوار پلانگ کر گھر میں داخل ہوکر تیز دار آلے سے دونوں کو زبح کرکےقتل کیا اور باآسانی فرار ہوگئے مقتولین کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو زندہ ہیں ۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔