پنجگور: مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان اغواء

285

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔

مذکورہ شخص کو پنجگور شہر کے علاقے چتکان سے حراست میں لیا گیا ، جسکی شناخت حفیظ ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ اور اغواء کاروں کے حوالے سے تاحال معلومات نہ ہو سکا اور نہ ہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلح افراد جو سفید ویگو گاڑی نمبر BF2021 پر سوار تھے ھمودی نامی نوجوان کو بھی حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا۔