پنجگور سے ایک شخص جبری لاپتہ

424

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے مسلح افراد نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرحمان ولد مراد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے گیشتی سے گذشتہ روز مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول کر انہیں اغواء کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے ارکان نے لاپتہ کیا ہے۔ خیال رہے سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے سینکڑوں کی تعداد مسلح جھتے تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

مذکورہ گروہوں کے بارے میں بلوچ قوم پرست حلقے الزام عائد کرتے ہیں فورسز نے انہیں کھلی چھوٹ دی ہوئی جو لوگوں کو اغواء ، قتل اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔