کیچ: کولواہ میں پاکستانی فورسز کی نقل حرکت میں تیزی، آپریشن کا خدشہ

353

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سِگک اور بَلور میں جمعہ کی صبح پاکستانی فورسز کی نقل و حرکت میں تیزی دیکھا گیا ہے –

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی آرمی کی بڑی تعداد ان علاقوں میں پہنچ چکا ہے –

عینی شاہدین کے مطابق آج علی الصبح آرمی کی تقریبا پچیس کے قریب گاڑیاں اور دو بکتر بند بلور فوجی کیمپ پہنچ گئے ہیں اور انہیں جنوبی پہاڑوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گیا ہے –

مقامی لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے انہوں نے ایک بار پھر آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا ہے –

خیال رہے کہ کولواہ میں اس سے پہلے کئی مرتبہ فوجی آپریشن ہوئے ہیں جس سے مقامی لوگوں کی ہلاکت اور بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی بھی کیا ہے –

رواں سال ھوشاب میں سیکورٹی فورسز کی گولہ باری سے دو کمسن بچوں ہلاک ہوئے تھے جنکا بنیادی تعلق کولواہ سے تھا –

بچوں کے دادا محراب کے مطابق وہ کولواہ سے فوجی آپریشنز سے تنگ آکر ھوشاب میں آباد ہوئے تھے –