کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں آٹھ افراد حراست بعد لاپتہ

409

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے آٹھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ افراد کو فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے گھروں پر چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے پانچ کی افراد کی شناخت ایاز ولد نیک سال، عویض ولد حسین، نبیل ولد ہاشم، سفر ولد جمعہ، لطیف ولد صالح کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت فورسز نے گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔