حب: گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

193

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق کراچی سے منسلک بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں گیس پریشر کی کمی و مقامی گھروں کو گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سیاسی جماعتوں کے جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

شہر میں گیس پریشر کمی کے وجہ سے شٹر ڈاؤن ہڑتال و مظاہرے کی کال مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے دیا گیا تھا جبکہ شہر میں آج ہڑتال کے باعث دکانیں بند تھی-

جمیعت علماء اسلام حب نیشنل پارٹی حب بھوتانی گروپ سمیت دیگر سیاسی تنظیموں کے کال پر ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جو مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے حب پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی-

مظاہرین نے شہر میں سردیوں میں گیس کی کمی و مختلف علاقوں میں گیس کے عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا-

مظاہرین کا کہنا تھا کے مہنگائی و دیگر وجوہات سے شہری شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں اب گیس جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی نے شہریوں کے مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے شہر میں گیس کمی کو مدے نظر رکھتے ہوئے حکومت شہریوں کے لئے مزید اقدامات اٹھائے –

مظاہرے میں جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماء و ارکان موجود تھے-

مظاہرین کا مطالبہ تھا کے حکومت حب شہر کے شہریوں کی مطالبات پر جلد عمل درآمد کرتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور گیس کمی کو پورا کرکے شہریوں کو مزید مشکلات سے نجات دلائے –