مارگٹ حملے میں قابض فورس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نشانہ بنایا ۔ بی ایل اے

231

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں بولان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے –

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مارگٹ میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کی زد میں آنے سے قابض فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ایک اہلکار سپاہی انعام اللہ ہلاک جبکہ مزید ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے – بی ایل اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ قابض فوج پر آزاد وطن کے حصول تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔