آواران: پاکستانی فورسز و مسلح افراد کے مابین جھڑپ، جانی نقصانات کی اطلاع

908

بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران کے درمیانی علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز و مسلح افراد کے مابین چھڑپوں میں دونوں جانب سے جانی نقصانات کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آواران اور کیچ کے درمیانی علاقے کولواہ کے علاقے سِحر اور مادگِ کور کے درمیان شمالی پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ جھڑپوں میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔