تربت: دستی بم حملے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا – یو بی اے

358

 

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ رات 8 بجے تربت کے مرکزی شہر میں شاپور ہوٹل کے قریب ایک شراب کے اڈے کے سامنے ایف سی کے دو گشتی موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکاروں پر بلوچ سرمچاروں نے دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔