مشکے اور بلیدہ میں دشمن فوج کی کیمپوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہیں۔ بی ایل ایف

312

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پاکستانی فورسز پر وادی مشکے اور بلیدہ میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کی شام کو ضلع آواران کے تحصیل وادی مشکے کے علاقے منگلی میں قائم آرمی کیمپ کو سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ تین راکٹ کیمپ کے اندر جا گرئے جبکہ کیمپ کے سیکورٹی کے لیے مورچوں میں موجود اہلکاروں کو سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے ایک مورچہ میں موجود دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ راکٹ کیمپ میں گرنے سے بھی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات9 بجے سرمچاروں نے بلیدہ، بٹ میں قائم آرمی کی مین کیمپ کے چیک پوسٹ پر راکٹوں اور اے ون گولے سے نشانہ بنایا جس سے تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ قابض ریاست کی جانب سے جشن اور تقریبات کسی صورت بھی منظور نہیں ہیں۔ عوام الناس ان سے دور رہیں۔