کیچ: تیل کے کاروبار سے منسلک شخص لاپتہ

347

بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی علاقے عبدوئی سے پاکستان فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ شخص تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ تمپ پھل آباد کے رہائشی شخص سمیر ولد برکت کو تئیس روز قبل عبدوئی سرحد سے پاکستان فوج نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔

سمیر برکت تیل کے کاروبار سے منسلک تھا اسی سلسلے میں سرحدی میں علاقے تھا جب اس کو حراست میں لیا گیا۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔