انڈیا: کورونا وائرس ایک اور لیجنڈ کو نگل گیا

95

انڈیا کے نمایاں ترین ایتھلیٹس ملکھا سنگھ کی کووڈ وائرس سے وابستہ پیچیدگیوں کے سبب 91 سال کی عمر میں موت ہوگئی ہے۔

‘فلائنگ سکھ’ یا ‘اڑن سکھ’ کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ نے ایشین گيمز میں چار طلائی تمغے جیتے تھے اور سنہ 1960 کے روم اولمپکس میں 400 میٹر کے فائنل میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔

سنہ 2013 میں ان کی زندگی پر مبنی بالی وڈ کی فلم ‘بھاگ ملکھا بھاگ’ ریلیز کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سنگھ کی اہلیہ نرمل کور جو کہ انڈین والی بال ٹیم کی سابق کپتان تھیں وہ بھی اسی ہفتے 85 سال کی عمر میں کووڈ کی وجہ سے ہلاک ہوگئیں۔

ملکھا سنگھ کو گذشتہ ماہ کووڈ 19 کا انفیکشن ہوا تھا اور جمعہ کی شام انڈیا کے شمالی شہر چنڈی گڑھ کے ایک ہسپتال میں انھوں نے آخری سانسیں لیں۔

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایتھلیٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور انھیں آزاد ہندوستان کا پہلا سپورٹنگ سپر سٹار قرار دیا ہے۔