سبی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

391

بلوچ لبریشن آرمی نے سبی میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے پانچ مارچ بروز جمعہ کو سبی کے علاقے ببر کچ میں تندوری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوجی اہلکار سمیت استحصالی کمپنی کے 7 کارندے موقع پر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن فوج بلوچ وطن پر اپنی قبضہ گیریت کو دوام بخشنے اور بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں تیزی لانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، ان قبضہ گیرانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ایک طرف بلوچستان میں فوج کشیوں کی شدت میں اضافہ کیا جارہا ہے، دوسری جانب متعدد غیر مقامی کمپنیوں اور فوج کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو او کی مدد سے استحصالی پراجیکٹس پر کام کرکے بلوچ وسائل کے لوٹ مار میں تیزی لائی جارہی ہے۔

فوٹو: بی ایل اے میڈیا – ہکل

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بی ایل اے پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ بلوچستان ایک جنگ زدہ خطہ ہے، بلوچ وسائل کا فیصلہ بلوچ قوم ہی کریگی، لہٰذا کوئی بھی استحصالی کمپنی یا مزدور کی شکل میں ایف ڈبلیو او کے فوجی اہلکار، اگر بلوچ استحصال میں قابض کے عزائم کی تکمیل کریں گے، تو بھیانک نتائج کا ذمہ دار خود ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے آزاد بلوچ وطن کے حصول اور ایسے استحصالی پراجیکٹس کیخلاف کاروائیاں شدت کے ساتھ جاری رکھیگی۔