شمال مشرقی بلوچستان میں سائیبیرین ہواؤں کا راج برقرار

265

شمال مشرقی بلوچستان میں سائیبیرین ہواؤں کا راج ہے جس کے باعث سردی کی شدت بھی برقرار ہے۔

چمن کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے پہاڑی چشمے اور آبشار جم گئے، اس کے علاوہ سڑکوں پر بہتا پانی بھی جم گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کوہ خواجہ عمران میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا ہے۔