آرمینیا و آذر بائیجان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ

144

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ میں آج سے جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نے کہا ہےکہ آذربائیجان اورروس کےساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، معاہدہ تکلیف دہ ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے بھی معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

اس سے پہلے آذری فوج نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ آذر بائیجان نے روس سے غلطی پر معذرت کی تھی۔

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جنگ بندی کا آغاز آج بلوچستان وقت کے مطابق بدھ کی صبح 2 بجے سے ہو گا۔