بلوچستان: کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ سست روی کا شکار

97

بلوچستان میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ انتہائی سست روی کا شکار ہونے سے نتائج آنے میں 6 سے 8 روز کا وقت لگنے لگا۔

صوبے میں کرونا کی تشخیص کیلئے لیبارٹریز کی استعداد کار نہ بڑھائی جاسکی جس کے باعث ٹیسٹنگ میں بھی مزید کمی ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز بھی صوبے میں صرف 224 ٹیسٹ ہی ہوسکے جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ سیکڑوں افراد کے سیمپلز روزانہ اکٹھے تو کر لیے جاتے ہیں مگر انہیں ٹیسٹ رپورٹس کیلئے تقریباً 10 دن تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ترجمان وائے ڈی اے کہتے ہیں کہ صوبے میں کرونا کی تشخیص کی صلاحیت محدود ہے جو تشویشناک ہے۔

محدود ٹیسٹنگ کے باوجود بلوچستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں کرونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 1172 تک پہنچ گئی ہے۔