بلوچستان: مزید 55 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، مجموعی تعداد 607 ہوگئی

332
فائل فوٹو

بلوچستان میں مزید 55 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 607 ہوگئی ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے 75 فیصد افراد کو لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے وائرس منتقل ہوا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے کو ویڈ 19 آپریشن سیل کے 23 اپریل کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں  آج 374 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 55 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اس طرح کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 607 تک جا پہنچی ہے۔

بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 80 فیصد کا تعلق کوئٹہ، 6 فیصد کا پشین، 5 فیصد کا جعفر آباد، 3 فیصد کا چاغی سے ہیں۔ ابتک بلوچستان کے کل 33 اضلاع میں سے 13 اضلاع میں لوگ عالمی وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 365، پشین میں 26، چاغی میں 11 لورالائی میں 6، جعفر آباد میں 21، سبی میں 06، مستونگ اور ہرنائی میں ایک ایک جبکہ زیارت میں 2 ہیں۔

بلوچستان میں اب تک کرونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 174 ہیں جبکہ 8 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کورونا کے کیئے گئے مجموعی ٹیسٹ کی کل تعداد 6504 ہیں اس کے علاوہ 18437 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ سینٹر میں رکھے گئے افراد کی موجودہ تعداد 290 ہیں۔ پی سی ایس آئی آر میں 33 افراد، خضدار میں 16، ژوب ڈویژن میں 77، کچھی میں 2، قلعہ عبداللہ میں 115، ہرنائی میں 25، پشین میں 122، سبی میں 08، گوادر میں 38 ہیں۔ اس طرح بلوچستان بھر میں کورنٹائن میں رکھے گئے افراد کی کل تعداد 726 ہیں۔