قلات میں گیس کی بندش پر خاموش نہیں رہ سکتے- نیشنل پارٹی

136

نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر وسینیٹر میر کبیر جان محمد شہی نے کہاہے کہ قلات میں گیس کی بندش پر خاموش نہیں رہ سکتے ایوان بالا میں قلات میں گیس کی بندش پر آواز بلند کی مگر حکومت توجہ نہیں دے رہی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرینڈ الائنس کے آر گنائزر حاجی غلام قادر عمرانی کامریڈ وحید بلوچ ملک عبدالعلیم زہری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے گرینڈ الائنس کے گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ کارکن گرینڈ الائنس کے احتجاجی تحریک میں بھر پور شرکت کریں قلات ملک کا سرد ترین علاقے ہونے کے باعث گیس کی سہولیات ناپید ہونے کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں صوبائی اسمبلی قومی اسمبلی اور ایوان بالا میں احتجاج اور آواز بلند کرنے کے باوجود ذمہ داران مکمل خاموش تماشاہی بننے بھیٹے ہیں افسوس اس امر کی ہے کے حکومت 70.سالوں سے بلوچستان پر توجہ نہیں دیتے بلکہ بلوچستان کے عوام کا استحصال جاری ہیں عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم اور سراپا احتجاج ہیں گیس بلوچستان سے نکلنے کے باوجود عوام کو گیس کی سہولیات میسر نہیں بلکہ دیگر صوبوں میں فیکٹریاں بلوچستان کے گیس سے چلتے ہیں مگر بلوچوں کو جان بچانے کے لیے بھی ظالم حکمران گیس فراہم نہیں کرتے انھوں نے قلات میں گیس کی بندش بجلی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر بنیادی حقوق کے حصول کے لیے چلنے والی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور کہاکہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائیگا بلکہ جمہوری طریقے سے ہر فورم پر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔