کوئٹہ/نوشکی: گیس دھماکے، 4 افراد زخمی

151

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع نوشکی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکوں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منقتل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

دریں اثنا نوشکی غریب آباد میں گیس لیکیج سے گھر میں دھماکہ ہوا، دھماکے کی شدت سے کمرے کا چھت منہدم ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو طور پر سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔