چمن: ایک ہی گھر کی دو بچیاں خسرے کے وباء کا شکار

163
فائل فوٹو

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی، ایک ہی گھر کے دوبچیاں خسرے کا شکار، مزید کیسز سامنے آنے کاخطرہ ہے۔

چمن شہرمیں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی جبکہ نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسنیئشن میں سستی کے باعث مزید کئی بچوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی۔

خسرہ کے وباء سے محمود نزد طورپل ضیاء الحق نامی شخص کی دوبچیاں متاثر ہوئی ہیں، دونوں بچے ایک ہی ہفتے میں وباء کا شکار ہوئی ہیں جبکہ مزید بچے بھی خسرہ کا شکار ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں، نو بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسنیشن بھی تعطل کا شکار ہوچکا ہے۔

خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ تاحال چند کیسسز ہی سامنے آچکے ہیں اس طرح کے مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے سیکرٹری صحت سے اپیل کی کہ وہ فوری طورپر خسرہ سے بچاؤ کیلئے ٹیم بھیجے تاکہ وہ اقدامات اٹھائے اور غریب اور بے بس افراد کو مزید جانی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ جس شخص کی دوبچیاں خسرہ وباء کاشکار ہوئی ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہیں وہ انتہائی غریب اور لاچار شخص ہے۔