پشین: بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

156

بلوچستان کے علاقے پشین میں بیوی کی فائرنگ سے شوہر قتل، ملزمان گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پشین کے علاقے کلی ظریف آباد میں بیوی کی مبینہ فائرنگ سے شوہر جانبحق ہوگیا، لیویز نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقتول رحمت اللہ کی لاش قبضے میں لے لی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لیویز نے موقع سے پسٹل اور زندہ کارتوس بھی برآمد کرلی ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر کو دوسری شادی کے شبے میں قتل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ واردات میں میرا خالہ زاد بھائی بھی ملوث ہے۔