خضدار وڈھ میں فورسز کی گشتی ٹیم پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

338

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں گذشتہ رات خضدار میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے وڈھ میں کلی شیر جان کے مقام پر فرنٹیئر کور کے تین گاڑیوں پر مشتمل گشتی ٹیم کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی اور قابض فورسز پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔