ژوب : فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق 2 زخمی ، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج

200

 جانبحق شخص کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ سڑک پہ فورسز کے ظالمانہ رویے کے خلاف احتجاج کیا۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مبینہ طور پر فورسز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

لواحقین کے مطابق تورہ درگہ کے علاقے میں فورسز اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔

واقعے کیخلاف مقتول کے لواحقین و علاقہ مکینوں نے احتجاجاً لاش کے ہمراہ بلدیہ چوک کے سامنے دھرنا دے دیا جبکہ مظاہرین ایف سی کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کے محرکات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔