پاکستان کی عسکری حکام نے کیچ میں فورسز پر حملے و ہلاکتوں کی تصدیق کر دی

300

کیچ میں گذشتہ روز مسلح افراد نے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کیچ میں فورسز پر حملے کی عسکری حکام تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد نے چار اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

حملے کی وزیر اعلی بلوچستان نے بھی مذمت کی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کے حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی

بی ایل ایف  کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے  میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ تجابان  میں دس اہلکاروں کو  ہلاکت کیا ہے ۔

ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تجابان مرزین میں فوجی چوکی پر اسنائپر رائفل سے ایک اہلکارکو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

ترجمان کے مطابق اسنائپر حملے  کے بعد فورسز نے سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی، اور قریبی پہاڑیوں کا رخ کیا جہاں فوجی گاڑیوں کا اندر جانا ممکن نہ تھا، جب  فورسز  نے پہاڑوں میں پیدل داخل ہونے کی کوشش کی تو پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے شدید حملہ کیا۔ حملے میں پہاڑیوں میں گھسنے والے تمام فوجی اہلکار ہلاک ہوئے، جن کی تعداد دس تھی۔