تربت، خاران : فورسز کے ہاتھوں 3 افراد لاپتہ

265
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع سے فورسز نے تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر خاران سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری طور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کی شناخت فیاض جمالی اور شبیر کے ناموں سے ہوئی ہے –

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے خاران کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے گھروں پر چھاپے مارے اور فٹ بال کھلاڑی فیاض جمالہ کو اس کو گھر سے حراست میں لیا گیا جبکہ شبیر، جو لکڑی فروخت کرنے کے پیشے سے وابستہ ہے، کو درزی کی دکان سے حراست میں لیا گیا جس کو بعد میں رہا کردیا گیا۔

ایک واقعے میں تربت کے علاقے اپسر کوہِ مراد کے قریب فورسز نے شبیر ولد محمد کو ان کی گاڑی سمیت اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں –

واضع رہے حالیہ دنوں میں بلوچستان سے لوگوں کو لاپتہ کرنے اور نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے واقعات میں تیزی آئی ہے گذشتہ روز قلات سے دو بلوچ طالب علم گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیئے گئے جس کے ردعمل میں سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے.