خضدار/آواران: ٹریفک حادثات میں 3 افراد جانبحق

127

خضدار اور آواران ٹریفک حادثات میں زخمی افراد بھی شامل ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور آواران میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت تین افراد جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیروز آباد سے خضدار آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کنٹینر نے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دو بچے جانبحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے میں زخمی اور جانبحق افراد کی نعشین ہسپتال منتقل کردی گئی تاہم جانبحق ہونے والے بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دریں اثناء آج شام ساڑھے سات بجے کے قریب آواران کے علاقے بریت میں ایرانی ساختہ گاڑی زمیاد الٹنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت زاہد ولد صالح محمد کے نام سے ہوا ہے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت تاج محمد ولد جلب کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کولواہ امام بخش بازار سے ہے۔

لیویز ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق زخمی اور نعش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران منتقل کر دیا گیا ہے۔