امریکا نے 9 ایرانی شخصیات اور 16 ادارے بلیک لسٹ کر دیئے

140

امریکا کی وزارت خزانہ نے ایران کے 16 اداروں اور 9 شخصیات پر دفاع، جدت اور تحقیق کے شعبوں میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی حکومت کی طرف سے ترکی کے بعض اداروں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے ایرانی اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کا نیا ہدف بنایا ہے۔ ان میں بنک، مالیاتی ادارے اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ پابندیوں کا شکار ہونے والے اداروں میں اطلس جیولری کمپنی اور انصار بنک شامل ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اطلس کمپنی اور انصار بنک ایرانی پاسداران انقلاب کے ماتحت کام کرتے ہیں اور ان کی سرگرمیاں ترکی میں بھی موجود ہیں۔ مجموعی طورپر یہ ادارے اور شخصیات ایک ارب ڈالر کی رقوم ایران کو منتقل کرتے ہیں۔ امریکا کی طرف سے جن افراد پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں وہ الصرافہ کمپنی اور انصار بنک کے ساتھ منسلک ہیں۔ ان میں سے دو ڈائریکٹرز عہدے کے افسران شامل ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کے معاون شیگل مانڈلکیر کا کہنا ہے کہ صرافہ کمپنی اور انصار بنک دنیا کے مالیاتی نظام کو دھوکا دینے کے ایرانی مہرے ہیں جو عالمی پابندیوں سے بچتے ہوئے ایران کو رقوم کی متنقلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں ملوث ہیں۔