کوئٹہ: مغوی ڈاکٹر ابراہیم خلیل بازیاب ہوگئے۔

262

مغوی ڈاکٹر کو اغوا کار چمن میں روڈ پر چھوڑ کر گئے۔

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے مغوی نیوروسرجن ڈاکٹر خلیل ابراہیم بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے۔ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح 6 بجے کے قریب چمن کے مال روڈ پر چھوڑا دیا، جہاں سے وہ ایک ٹیکسی کے ذریعے کوئٹہ پہنچے۔

ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو پروفیسرز کالونی میں ان کے گھر پہنچانے والے ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق ان کے کپڑے خون سے آلود اور وہ شدید زخمی حالت میں تھے۔

واضح رہے کہ نیورو سرجن ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن سے اغواء کیا گیا تھا اور ان کی بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں نے بلوچستان بھر میں احتجاج کرنے سمیت کوئٹہ احتجاجی کیمپ بھی قائم کی تھی جبکہ اس دوران سرکاری ہسپتالوں میں بائیکاٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی نہیں دی گئی۔

یاد رہے ڈاکٹروں کے احتجاج کے ردعمل میں حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں پر پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں دن کے اوقات کام کرنے کی پابندی بھی لگائی گئی تھی۔