نصیرآباد: اغوا شدہ ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

154

گذشتہ روز نصیر آباد منجھو شوری سے اغواء ہونے والی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں منجھوشوری کے علاقے سے اقلیتی اوڈ برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی شانتی نے سیشن جج جعفرآباد کے سامنے تحصیل مسجد کے امام مولوی نثار احمد نقشبندی نے کلمہ پڑھا کر اسلام قبول کرکیا-

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن ہفتے کے روز ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے لڑکی شانتی اوڈ کو نصیرآباد کے علاقے منجھوشوری سے اس وقت نامعلوم کار سوار افراد نے اغواء کرلیا جس وقت شانتی پانی بھرنے پٹ فیڈر کینال گئی ہوئی تھی-

شانتی اوڈ کے اغواء کے خلاف گذشتہ روز لواحقین نے احتجاجاً مین شاہراہ بلاک کردیا تھا تاہم آج شانتی اوڈ نے مقامی تھانے میں منظرے عام پر آکر اسلام قبول کرنے کی خبر خود میڈیا کو دی ہے-

شانتی اوڈ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میں عاقل و بالغ ہوں مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے میں نے اپنی رضا خوشی سے اسلام قبول کیا ہے عدالت اور پولیس مجھے تحفظ فراہم کرے-

واضح رہے بلوچستان اور سندھ کے کچھ علاقوں میں اقلیتوں کے ساتھ اس طرز کے واقعات اکثر پیش اتے رہے ہیں اغواء کے بعد مسلمان کرنے اور زبردستی شادی کرانے واقعات اکثر ان علاقوں میں میڈیا میں رپورٹ ہو چکے ہیں-