دالبندین سے افغانستان منتقل ہونے والے اسلحہ و گولہ بارود کو افغان فورسز نے قبضے میں لے لیا

300

زرائع کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود کو چند دن قبل ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے کلی داود آباد سے افغانستان منتقل کیا گیا تھا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی سے افغانستان منتقل کرنے والے بڑے پیمانے پہ اسلحہ و بارود کے کو قبضے میں لے لیا ۔

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع دیشو میں افغان اسپیشل فورسز نے خفیہ اطلاع پہ چھاپہ مار کر وہاں پہ موجود متعدد گاڑیوں  ، اسلحہ و گولہ بارود اور تیزآب سمیت دیگر آتشی مواد کو ناکارہ بنا دیا ۔

واضح رہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن کے قیام کے لئے امریکہ و طالبان مذاکرات ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے اسلحہ و گولہ بادود افغانستان منتقل کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے ۔